پی ٹی آئی کے 475 کارکن ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل، جیل قیدیوں سے بھر گئی، گنجائش ختم

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے چکوال اور اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے 475 کارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منتقل کر دیا گیا۔
جہلم جیل قیدیوں سے بھر گئی،گنجائش سے کئی گناہ زائد اسیران کے باعث متعدد قیدی کھڈوں (بستر) سے نیچے زمین پر سونے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کےمطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں 568 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی فائنل کال احتجاج کے دوران اسلام آباد اور چکوال سے گرفتار ہونےوالے 475کارکنان کو بھی جہلم جیل منتقل کیا گیا ہے جسکے بعد اس وقت ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں سولہ سو قیدی بند ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق گنجائش سے زائد اسیران ہونے کے باجود تمام قیدیوں کوممکنہ وسائل کے مطابق تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وہ کارکن جن کی شناخت پریڈ ہو چکی ہے ان کے لواحقین کو ملاقات کی اجازت ہے، شناخت پریڈ نہ ہونے والے قیدیوں کی ملاقات نہیں ہو سکتی۔



