احسن پبلک سکول پدھری میں سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب، طلباء و طالبات کی شاندار پرفارمنس

سوہاوہ: احسن پبلک سکول اینڈ کالج پدھری میں سالانہ رزلٹ کی پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء و طالبات نے بہترین اسٹیج پرفارمنس پیش کی، جبکہ کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر علاقے کی معزز شخصیات سمیت طلباء و طالبات کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ننھے منے بچوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لیے اور خوب داد وصول کی۔

تقریب کے دوران کامیاب طلبہ و طالبات میں خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ مہمانوں نے طلبہ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر محمد نبیل احمد، محمد احسن محمود اور چوہدری ابرار نجیب سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اور تعلیمی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں سید احمد شاہ (ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پدھری)، ماسٹر مطلوب حسین (آئی ٹی ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول پدھری)، علامہ ساجد حسین (ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مہروارث)، ماسٹر عرفان، ماسٹر رازق حسین، ماسٹر احسان الحق، محمد احسن محمود (ڈائریکٹر دی ویژن سکول اینڈ کالج بڑاگواہ)، چوہدری ابرار نجیب (ڈائریکٹر روہتاس انٹرنیشنل جھنگ چک)، شہزاد کیانی (ڈائریکٹر دارِ ارقم سکول بڑاگواہ)، محمد احسن (ڈائریکٹر القلم سکول سیری گھنیال)، قاری سفیر، چوہدری عثمان مانی، ڈاکٹر اشفاق (سماجی شخصیت)، مختار عرف بانا، چوہدری منیر اور چوہدری بوٹا شامل تھے۔

اختتام پر ڈائریکٹر محمد نبیل احمد نے تمام مہمانوں، والدین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ احسن پبلک سکول تعلیمی میدان میں طلبہ کی بہترین تربیت جاری رکھے گا تاکہ معاشرے کو باصلاحیت اور محنتی نوجوان فراہم کیے جا سکیں۔

Exit mobile version