دینہ پولیس نے شہری کو اغواء، تشددکرنےاور نازیبا ویڈیوز بنا کرسوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے۔
ملزمان کی شناخت عدنان،عامر،اسد، معروف اور صدام کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان نے شہری کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔
دینہ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو تمام قانونی تقاضے پورے کرکے چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس شہریوں کے حقوق پامال کرنے کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پر عمل پیرا ہے۔
