جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید شبیع الحسن گرفتار کر لیا، ملزم سے 560 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پنڈدادنخان پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 550 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
