پنڈدادنخان کے نواحی علاقے میں ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم سے ایف ڈبلیو او کا ملازم موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے ڈھوک وینس کے قریب للِہ پنڈدادنخان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مرید حسین ولد محمد خان سکنہ قائد آباد ضلع خوشاب کے نام سے ہوئی ہے، جو ایف ڈبلیو او میں کانسٹیبل کے طور پر فرائض سرانجام دے رہا تھا اور چوران کیمپ پر ڈیوٹی پر مامور تھا۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔
