فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کا رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو ادویات کا عطیہ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے خدمات کو سراہا

دینہ: بے لوث انسانیت کی خدمت کرنا اور دوسروں کے دکھ کو اپنا درد سمجھنا ایک عظیم جذبہ ہے اور اس کام میں ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء ہمیشہ صف اول میں نظر آتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) دینہ میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء جو ہمیشہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں نے دیہی مرکز صحت دینہ (رورل ہیلتھ سنٹر دینہ) کو 2 لاکھ روپے مالیت کی ادویات عطیہ کیں۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء کے بارے میں جو سنا تھا، انہیں حقیقت میں بھی ویسا ہی پایا۔ انہیں جب بھی کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے، وہ اسے احسن طریقے سے نبھاتے ہیں۔ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو جب بھی مخیر حضرات کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے، وہ ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔”

تقریب میں ڈی ای او لیٹریسی میمونہ انجم، سماجی شخصیت سید ذوالفقار علی شاہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ڈی ایچ او) ڈاکٹر ارشاد تنیو اور انچارج آر ایچ سی ڈاکٹر سلمان جواد بھی موجود تھے۔

تقریب کے بعد مہمانِ خصوصی صفاء عابد نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں اپنے نام کا پودا لگایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد تنیو نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء کی اس فلاحی خدمت کو سراہا۔ شہریوں نے بھی ان کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے ہی انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button