جہلم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق نوجوان کی جان لے گیا

سوہاوہ/جہلم: سوہاوہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق نوجوان کی جان لے گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں سوہاوہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں کراچی سے تعلق رکھنے والا نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ ہزارہ ایکسپریس میں پیش آیا جو حویلیاں سے کراچی جا رہی تھی۔ نوجوان جس کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کے دروازے پر کھڑا تھا کہ اچانک توازن کھو بیٹھا اور ٹرین سے نیچے گر گیا۔

@jhelumupdates جہلم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق کراچی کے نوجوان کی جان لے گیا #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates

ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو فوری طبی امداد دینے کی کوشش کی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے نوجوان کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button