جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائیاں، دو ملزمان منشیات سمیت گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کے زیر قیادت منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ حالیہ کارروائیوں میں تھانہ سول لائنز اور تھانہ سٹی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے منشیات فروش اویس الرحمٰن کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 کلو 20 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شرافت علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 2 کلو 130 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ جرائم کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرے کو جرائم اور منشیات سے پاک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button