موسم کی تبدیلی؛ نزلہ، زکام،بخار، کھانسی کی ادویات میڈیکل سٹورز پر بلیک میں فروخت ہونے لگی

جہلم: موسم کی تبدیلی، نزلہ، زکام،بخار اور کھانسی کی ادویات میڈیکل سٹورز پر بلیک میں فروخت ہونے لگیں، ادویات نہ ملنے کے باعث مریضوں اور انکے لواحقین سرا پا احتجاج ہیں۔

جہلم شہر اور گردد و نواح کے میڈیکل سٹورز میں جان بچانے والی مختلف اقسام کی ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے، متعدد ادویات بھی تا یاب ہو گئیں۔ نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی کے علاج والی ادویات اور انجکشن کی بلیک میں فروخت ہونے لگی۔

سموگ اور آلودگی سے شہریوں کی بڑی تعداد ناک، کان، گلے الرجی اور اینٹی بائیوٹیک ادویات وافر خریدنے لگے تا ہم دل ، شوگر، معدہ ، جگر، بخار، نزلہ کے علاج اور اینٹی بائیوٹک ادویات ، سیرپ و غیرہ کی قیمتوں میں 100 روپے سے 400 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ انسولین کی قیمت میں 200 روپے مزید اضافہ ہو گیا۔ نزلہ، زکام اور بخار کی ادویات کی کمی سے بلیک میں فروخت شروع کردی گئی۔

جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں اسوقت درجنوں میڈیکل سٹورز، فارمیسی موجود ہیں جہاں روزانہ سینکڑوں افراد جان بچانے والی ادویات کی خریداری کرتے ہیں میڈیکل سٹور ز مالکان کے مطابق ادویات ساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافی قیمتوں پر ادویات خرید کر کسی صورت سستی فروخت نہیں کرسکتے، بیشتر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کمپنیوں کی طرف سے اضافہ کیا گیا۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے ارباب اختیار سے ادویات کی قیمتوں میں کمی کامطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button