جہلم اور سوہاوہ میں شدید بارش اور فلیش فلڈ سے متاثرہ علاقوں کے تعلیمی اداروں کو 6 ستمبر تک چھٹیاں دے دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم نے ضلع بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر طلباء، اساتذہ اور اسکولوں کی عمارتوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے 18 اسکول عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور کی ہدایت پر کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اسکول یکم ستمبر سے 6 ستمبر 2025 تک بند رہیں گے۔ ان اداروں میں تحصیل سوہاوہ اور تحصیل جہلم کے اسکول شامل ہیں۔
سوہاوہ کے جن اسکولوں کو بند کیا گیا ہے ان میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول فراش، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول غازیوٹ، گورنمنٹ مڈل پرائمری اسکول چنہوٹ، گورنمنٹ مڈل پرائمری اسکول مال، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ڈھوک امب، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول پرانا کوٹ، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول ڈھیرہ، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول ڈھوک عبداللہ اور گورنمنٹ گرلز مڈل پرائمری اسکول منگوٹ جبہ شامل ہیں۔
اسی طرح تحصیل جہلم کے متاثرہ اسکولوں میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نواں لوک، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول چوٹالہ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھمبھر، گورنمنٹ پرائمری اسکول رسول نگر، گورنمنٹ ہائی اسکول نوگراں، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خورد، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چوٹالہ، گورنمنٹ ہائی اسکول چوٹالہ اورگورنمنٹ ہائی اسکول ممیان شامل ہیں۔
