سروس ڈیلیوری اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او جہلم

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا، سی آئی اے سٹاف اور انچارج برانچز جبکہ ڈی ایس پی پنڈدادنخان اور ایس ایچ او پنڈ دادنخان نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی۔

ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا۔


ڈی پی او جہلم نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں آئی ٹی سپیشل انیشیٹیوز پر فوکس کیا جائے، موثر پیٹرولنگ کے نظام کو یقینی بنایا جائے تھانہ جات کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سروس ڈیلیوری اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button