چوہدری شہباز حسین اور فراز چوہدری کی مصطفیٰ نواز کھوکھر سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

دینہ: سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین اور فراز چوہدری کی مصطفیٰ نواز کھوکھر سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر الحاج چوہدری شہباز حسین، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی سابق جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم فراز چوہدری، چوہدری فوق شیر باز اور ٹیپو کیانی نے اسلام آباد میں سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چوہدری شہباز حسین اور فراز چوہدری نے حالیہ انتخابات کے نتائج پر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کے حق میں مصطفیٰ کھوکھر کے بیان کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں ہمیں اسی طرح کی اعلیٰ وضح داری، ظرف اور اخلاقیات کو پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔



