منشیات فروش کو 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

دینہ: منشیات کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد مہران کو 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مجرم کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمہ نمبر 334/23 بجرم CNSA 9(1) 6C تھانہ دینہ میں درج کیا گیا تھا۔
جہلم پولیس نے مجرم کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کیا اور مقدمے کے تمام شواہد اکٹھے کر کے باقاعدہ چالان عدالت میں پیش کیا۔
پولیس کی جانب سے مقدمے کی مؤثر پیروی اور مضبوط ثبوتوں کی بنیاد پر عدالت نے ملزم محمد مہران پر جرم ثابت ہونے کے بعد سزا سناتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر جو معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے داغدار کرتے ہیں، ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جا سکتی۔



