پنڈدادنخان: جہلم تا للِہ ڈیول کیرج وے منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ سے پنڈدادنخان کا گاؤں بھیلوال جھیل میں تبدیل ہو گیا۔ اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔ بھیلوال گاؤں کے نالے کی عدم تعمیر اور نکاسی آب نہ ہونے سے گاؤں عملی طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔
تین پرائیویٹ سکولوں سمیت سرکاری سکول، جنازہ گاہ، مسجد اور امام بارگاہ برساتی پانی کی زد میں ہیں جس کے باعث لوگوں کو مقامی سطح پر آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مین سڑک کے ساتھ نالے کی تعمیر یقینی بنائی جائے اور نکاسی آب کا بندوبست کیا جائے۔
