سوہاوہ کے معروف صحافی پروفیسر افتخار محمود کے صاحبزادے محمد شمیل افتخار رشتہ ازدواج میں منسلک

پڑی درویزہ: صحافی و معروف کالم نگار سماجی کارکن پروفیسر افتخار محمود کے صاحبزادے محمد شمیل افتخار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے صحافی و معروف کالم نگار اور سماجی کارکن پروفیسر افتخار محمود کے فرزند ارجمند محمد شمیل افتخار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
محمد شمیل افتخار کی شادی خانہ آبادی دختر گلزار احمد سکنہ ڈھوک راجیاں (چکوال) کے ساتھ بخیر و خوبی انجام پائی۔ شادی کی تقریبات میں مہندی اور گھڑولی کی رنگا رنگ رسومات خوبصورت انداز میں ادا کی گئیں۔ ہر رسم کے آغاز پر پروفیسر افتخار محمود نے خود دعائیہ کلمات ادا کیے، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔
دعوتِ ولیمہ نواحی علاقہ کالس (چکوال) میں قائم ’’رائل مارکی‘‘ میں منعقد ہوئی، جس میں رحیم یار خان، حسن ابدال، واہ کینٹ اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں سے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے جنرل سیکریٹری مرزا عبدالغفار، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے جنرل سیکریٹری شوکت علی، مرزا نیوز ایجنسی سوہاوہ کے پروپرائیٹر مرزا احمد رضا، راجہ شہزاد تنویر اور ڈاکٹر عامر علی منور سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔



