دینہ میں بس، رکشہ اور موٹر سائیکل میں حادثہ، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی

دینہ میں جی ٹی روڈ پر بس، رکشہ اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ جہلم کی تحصیل دینہ میں بوڑاجنگل کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں تیزرفتاری کے باعث مسافر بس، رکشہ اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں 4 سالہ بچے اور خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

@jhelumupdates دینہ میں جی ٹی روڈ پر بس، رکشہ اور موٹر سائیکل میں حادثہ #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #newsupdate ♬ original sound – Jhelum Updates

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیںرورل ہیلتھ سنٹر دینہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

زخمیوں میں 30 سالہ تہمینہ زوجہ طالب حسین، 26 سالہ منیب ولد احسان الحق، 4 سالہ محمد طیب ولد طالب حسین اور 24 سالہ حفیف ولد آصف شامل ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button