جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم کی فوری کارروائی، کار چوری کی اطلاع پر فوری ناکہ بندی کے بعد ملزم گرفتارکر کے مسروقہ کار برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس کو کار چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم عتیق الرحمن کو گرفتار کرکے مسروقہ کار برآمد کر لی گئی۔
ڈی پی اوجہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش دی۔
