دینہ میں 55 سالہ شخص ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گیا

دینہ میں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 55 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ گیا، ریسکیو 1122 نے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دینہ میں ہاکی گراؤنڈ کے قریب 55 سالہ محمد معصوم کیانی ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین آ گئی جس کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔



