دینہ میں شہ زور گاڑی اور رکشہ میں خوفناک حادثہ، بیٹی جاں بحق، والدہ اور ایک شخص شدید زخمی

دینہ میں جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ کالج کے سامنے ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار شہ زور اور چنگ چی رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 27 سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ والدہ اور ایک شخص شدید زخمی ہو گئے۔

جہلم کی تحصیل دینہ میں حادثہ چنگ چی رکشہ کے یوٹرن لینے کے دوران پیش آیا، جب چنگ چی رکشہ کا تیز رفتاری سے گزرنے والا شہ زور نمبری CAM-8525 سے تصادم ہو گیا۔ اس حادثے میں چنگ چی رکشہ میں سوار 27 سالہ حلیمہ سعدیہ ولد جاوید اقبال سکنہ سید حسین دینہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ والدہ ساجدہ نسرین (52 سال) اور وحید عباس (61 سال) شدید زخمی ہو گئے۔

تمام افراد کا تعلق سید حسین دینہ سے ہے اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ رکشہ کے یوٹرن لینے کے دوران غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والی خاتون کی ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button