غریب عوام پر اس بجٹ میں مزید ٹیکسز کا بوجھ نہ ڈالا جائے، اشرف چغتائی

جہلم: اشرف چغتائی نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی میں پسے ہوئے غریب عوام کے لیے اس بجٹ میں مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ بیروزگاری اور مہنگائی میں پسے ہوئے عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے، ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اس بجٹ میں غریب عوام کے لیے مزید ترجیح بنیادوں پر مثبت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرے ۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اشرف چغتائی نے برطانیہ سے پاکستان آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جس طرح سے غریب عوام کو بیروزگاری اور مہنگائی کا سامنا ہے ان کے لیے اپنی اس پالیسی پر عمل درآمد کرنے کے لیے عوام کی رائے عامہ کو مدنظر رکھ کر کوئی اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوام دوست ہونا چاہیے اور مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضافہ صحت اور تعلیم میں مزید سہولیات کے لیے بجٹ میں اضافہ ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

اشرف چغتائی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کی طرف سے برطانیہ اور دیار غیر میں پاکستانی سیاسی پناہ گزیں کو پاکستانی پاسپورٹ نہ جاری کرنے کا بغیر مشاورت کے اتنا بڑا فیصلہ کرنا جس کے اثرات اور نتائج حکومت کے لیے اور پاکستان کی عوام کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں کیونکہ تارکین وطن نوے لاکھ ایک کروڑ کے قریب جس میں بیس فیصد تارکین وطن سیاسی پناہ لئے ہوئے ہیں اور جو ذر مبادلہ تارکین وطن بھیجتے ہیں حکومت کی اس پالیسی سے زرمبادلہ میں کمی بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو اس وقت مزید بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے اور افہام تفہیم سے تمام نیشنل ایشو پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر ان سنگین معاملات پر نا صرف توجہ دینے کی ضرورت ہے بلکہ اس پر مثبت پالیسی بننے کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version