دینہ میں دن دیہاڑے نامعلوم چور شہری کے گھر سے 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

دینہ میں دن دیہاڑے نامعلوم چور اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث گھر میں داخل ہو کر 18لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار، اہلخانہ شادی کی تقریب کے سلسلے میں چکوال گئے ہوئے تھے واپس آئے تو دیکھا کہ رقم غائب تھی، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے محلہ آزاد شاہ میں دن دیہاڑے نامعلوم چور اہلخانہ کی عدم موجودگی کے باعث دلاور خان ولد لالہ جان کے گھر داخل ہو گئے اور گھر میں پڑی 18لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اہل خانہ اپنے عزیز کی شادی کے سلسلے میں چکوال گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو دیکھا کہ کمرے کا دروازہ کھلا ہو اتھا اور صندوق میں پڑی کیش غائب تھی۔
متاثرہ شخص دلاور خان نے پولیس سٹی چوکی دینہ کو اطلاع دی ، پولیس نے رپورٹ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔
متاثرہ شخص دلاور خان نے کہا کہ میں نے اپنی کار فروخت کر رکھی تھی جس کی رقم گھر میں پڑی ہوئی تھی میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے مجھے انصاف دلایا جائے۔



