الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ضلع جہلم کی حتمی پولنگ اسکیم جاری کر دی

جہلم: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ انتخابات کے لیے ضلع جہلم کی حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی، پولنگ اسکیم میں تمام حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات اور رجسٹرڈ ووٹرز کا ڈیٹا شامل ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ضلع جہلم میں کل 766 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں مردوں کے171 اور خواتین کے 171 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، ضلع جہلم میں 424مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے سمری میں کہا ہے کہ ضلع جہلم میں مجموعی طور پر 2 ہزار 269 پولنگ بوتھ ہوں گے، جن میں مردوں کے 1 ہزار 144 اور خواتین کیلئے 1 ہزار 125 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

ضلع جہلم کی 2 قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 8 فروری کو ضلع بھر سے 10 لاکھ 56 ہزار 480 ووٹرز جن میں 5 لاکھ 43 ہزار 761 مرد اور 5 لاکھ 12 ہزار 719 خواتین ووٹر شامل ہیں آئندہ پانچ سال کے لیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسکیم ریٹرننگ افسران کو ارسال کر دی گئی، پولنگ اسکیم ضلع جہلم کی تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے جاری کی گئی ہے۔ پولنگ اسکیم میں تمام حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات اور رجسٹرڈ ووٹرز کا ڈیٹا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button