سوہاوہ میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے تین ملزمان کو ڈومیلی پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزمان سے مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان وقاص، عدیل اور بابر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے واردات کے دوران چھینی گئی رقم 9 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص سے رائفل 44 بور معہ ایمونیشن، ملزم عدیل سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اور ملزم بابر سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لئے ہیں۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
