نادرا نے پنڈدادنخان اور پنڈی سیدپور میں عمارت کے حصول کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا

پنڈدادنخان کے نمائندہ وفد کی نادرا سینٹر پنڈدادنخان کی شفٹنگ اور پنڈی سیدپور میں سینٹر کے قیام کے لئے کی گئی اعلیٰ عہدے پر فائز پنڈدادنخان کے سپوت سے ملاقات کا نتیجہ، نادرا نے پنڈدادنخان اور پنڈی سیدپور میں کرائے پر عمارت کے حصول کے لئے قومی اخبارات میں ٹینڈر جاری کر دیا۔

کچھ عرصہ قبل چوہدری محمد اکرم برق سابق ڈائریکٹر وزارت اطلاعات و نشریات کی سربراہی میں کرنل رضا علی خان پنن وال، مرزا آصف عباس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، چوہدری محمد اکرم سینئر صحافی شیر پور اور ممتاز سماجی و علمی شخصیت چوہدری محمد اقبال کھوتھی عبداللہ پور پر مشتمل وفد نے ڈی جی نادرا بریگیڈیر عبد الرحمٰن تارڑ سے ملاقات کر کے پنڈ دادنخان کے عوام کو تنگ جگہ پر قائم اکیلے نادرا سینٹر کی وجہ سے درپیش مشکلات کی نشاہدہی کی تھی۔

انہوں نے پنڈ دادنخان کے نادرا سینٹر کو کسی بڑی عمارت میں منتقل کرنے اور علاقہ جالب میں پنڈی سید پور اور علاقہ تھل میں ٹوبھہ میں نئے سینٹرز کے قیام کے لئے علاقہ کے معززین کی طرف سے تحریری درخواستیں پیش کی گئی تھیں۔ اس ملاقات کے نتیجے میں جو تین گزارشات پیش کی گئی تھیں ان میں سے دو پر عمل درآمد کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

پنڈ دادنخان ایک پسماندہ علاقے پر مشتمل تحصیل ہے اور پنڈ دادنخان کے باسی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس علاقے میں پیدا ہونے والے تمام ایسے کرداروں کو اپنی حیثیت کے مطابق پنڈ دادنخان کے عوام کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کی کوشش کرنے کا شعور عطاء کرے۔ جیسا کردار نادرا سینٹر کے قیام اور سہولیات کی فراہمی کے لئے بریگیڈیر عبد الرحمٰن تارڑ نے ادا کرنا شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button