پنڈدادنخان انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی، سموگ میں اضافہ ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پنڈدادنخان: مقامی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی، سموگ میں اضافہ کا سبب شہریوں کو آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں مجھیال گروپ کی طرف سے سڑک پر مٹی ڈالنے کے بعد ایل سی آئی کمپنی کا زہریلا ویسٹریج (وائٹ چونا ) سڑک پر ڈالا جا رہا ہے، زہریلے کیمیکل سے شہریوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
پنجاب بھر میں سموگ نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور پنڈدادنخان میں مقامی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہر میں چونا ڈالنے سے جہاں سموگ میں اضافہ ہو گا، وہیں شہریوں کو آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سے مطالبہ کیا کہ شہر میں چونا ڈالنے سے روکا جائے تاکہ سموگ اور بیماریوں کے پھلنے سے شہری محفوظ رہ سکے۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین سے موقف جاننے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔



