پنڈدادنخان: کندوال میں پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، اہل علاقہ کا احتجاج

پنڈدادنخان کے علاقہ کندوال میں پینے کا صاف پانی کا مسئلہ، اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے للِہ خوشاب روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے تاریخی گاؤں کندوال میں پچھلے دو ماہ سے پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔

پانی کی عدم فراہمی شدید گرمی اور دھوپ میں تنگ عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے للِہ خوشاب روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائروں کو آگ لگادی دی جس سے خوشاب للِہ انٹر چینج سمیت تمام راستے بند ہو گئے۔

اہلیان علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version