پڑی درویزہ/ سوہاوہ: بے انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے ساتھ انتظامیہ ہر روز نیا تماشا لگاتی ہے ۔ دسمبر 2023ء کے دوران اندراج ہوا ، نو ماہ گزر گئے تا حال ادائیگی نہیں ہو رہی ہے۔ مستحقین کی طرف سے چیئر پرسن بی آئی ایس پی محترمہ روبینہ خالد سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اس وقت مکمل طور پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی گرفت میں پھنسا دکھائی دیتا ۔ ہر تحصیل ہیڈ کوارٹر میں موجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر صاحبان اس طرح تبدیل کر دیے گئے ہیں کہ ہر آفیسر انچارج کی ترجیحات یومیہ بنیادوں پر تبدیل ہوتی رہتی ہیں ۔
اس سلسلے میں تحصیل سوہاوہ بھر سے مستحق خواتین کا سروے گزشتہ دسمبر 2023ء میں ہو ا تھا باقائدہ اندراجی ڈیٹا فارم مستحقین کے پاس موجود ہیں کو آج ستمبر 2024ء کے اختتام تک مالی امداد کی ادائیگی نہ ہو سکی ہے ۔مستحقین کی کثیر تعداد کو ہر مرتبہ لولی پاپ دے دیا جاتا ہے کہ نام تو درج ہے لیکن مالی امداد تاحال سسٹم میں آئی نہیں ہے۔
اس صورت حال کے پیش نظر سال بھر سے منتظر بی آئی ایس پی کے مستحقین نے پروگرام کی چیئر پرسن سینیٹرمحترمہ روبینہ خالد کو متوجہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بیان بالا صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ کھیلے جانے والے کھیل سے باز رکھنے کے لئے احسن اقدامات کیے جائیں نیز فور ی احکامات صادر فرمائے جائیں کہ گزشتہ سال بھر سے بی آئی ایس پی کے مستحقین کو ان کی مالی امداد جلد از جلد فراہم کی جائے تا کہ بی آئی ایس پی کا اصل مقصد پورا ہو سکے ۔
مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ترجیحات یکساں رکھی جائیں اور بذریعہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا تمام شرائط واضح کی جائیں تا کہ مستحق خواتین کو بلا وجہ دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں ۔
