بدلتے موسم کے ساتھ مائیں بچوں کو زیادہ ٹھنڈا پانی پینے سے روکیں، ڈاکٹر نعیم غفار

جہلم: بدلتے موسم کے ساتھ مائیں بچوں کو زیادہ ٹھنڈا پانی پینے سے روکیں، احتیاط سے نزلہ ذکام اور فلو سے بچا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرنعیم غفار نے تبدیلی موسم کے ساتھ بیماریوں سے بچاؤ کے لئے آگاہی فراہم کرتے ہوئے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند جسم ہی زندگی میں آگے بڑھنے اور بیماریوں کو آنے سے روکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال کرکے ہم بڑی بڑی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ ہر شخص ورزش کو خود پر لازم کرے آنتوں اور نظام ہاضمہ کو درست رکھنے کے لئے پھل اور سبزیوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے اور ٹھنڈا کھانا کھانے سے گریز کیا جائے۔

ڈاکٹر نعیم غفار نے کہا کہ گردوں کے مریض دن میں زیادہ پانی پئیں اور رات کم پانی استعمال کریں، سونے سے پہلے واش روم ضرور جائیں اور ایک صحت مند دماغ کے لئے 8 گھنٹے نیند پوری کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی سے ہی روشن پاکستان کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button