عام انتخابات: امن وامان کا قیام برقرار رکھنے کیلئےجہلم میں دفعہ 144 نافذ

جہلم: عام انتخابات کے سلسلے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جہلم سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق پنجاب کی بیوروکریسی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، کمشنرز و دیگر افسران شریک ہوئے۔

انتخابات تک پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، دفعہ 144کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی، مانیٹرنگ کیلئے ضلعی ضلعی کنٹرول رومزکو فعال بنا دیا گیا ہے جبکہ فوکل پرسنز بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

جہلم سمیت صوبہ بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرزکو ہدایات موصول ہو چکی ہیں۔

افسران کا کہنا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے معاونت فراہم کرنا سرکاری افسران کی آئینی ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق عام انتخابات کیلئے تمام انتظامات پیشگی مکمل کر لئے جائیں، پولنگ ڈے پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button