ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ آفس اور تحصیل کمپلیکس کا دورہ

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ آفس اور تحصیل کمپلیکس کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کمپلیکس کے دفتر میں ریونیو اور دیگر عوامی مسائل کو حل کرنے بارے اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریونیو کے معاملات میں شہریوں کی بہت سی شکایات موصول ہوتی ہے، ہم نے شہریوں کو بار بار چکر لگوانے اور غیر ضروری التوا سے بچا کر کام کرنا ہے اور یہ کام ہوتا ہوا نظر آنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری امور پر جاری خدمات کو بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو بے جا چکر لگوانے کی بجائے موقع پر داد رسی ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ریونیو افسران کو گزشتہ عرصہ میں التوا کے شکار کیسوں کو فوری حل کرنے اور ان سے متعلقہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button