پنڈدادنخان میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم، موٹروے تمام ٹریفک کیلئے بند

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔
دھند کی شدت کے پیش نظر للِہ انٹرچینج سمیت موٹروے M-2 (اسلام آباد سے لاہور) کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔



