پنڈدادنخان: حلقہ پی پی 26 پنڈدادنخان سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے اپنے حلقہ انتخاب کے بااثر افراد سے ملاقات کی۔
چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے ملاقات کے دوران عوامی سطح کے اجتماعی مسائل بارے اپنے احباب چوہدری محمد رمضان جانی سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)، ملک سعادت محمود اعوان عرف سعدی، چوہدری الطاف مری و دیگر احباب سے گفتگو کی۔
انہیں بتایا گیا کہ عرصہ دراز سے شہر پنڈدادنخان سے ملحقہ کسانوں کو اپنی زمینیں سیراب کرنے کیلئے دریائے جہلم کے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ڈیزل آئل دن بدن مہنگا ہونے سے فصلوں کی بوائی غریب کسانوں کے لیے درد سر بن گیا تھا جس کے باعث جھاڑ پیداوار میں بھی کمی ہوتی ہے۔
وجہ یہ بتا ئی گئی کہ عرصہ دراز سےچھوٹے دریا میں پانی کی روانی نہ ہونے کے برابر ہےکیونکہ ریت اور کچرے کے ڈھیروں نے پانی کا رخ دوسری جانب پھیر دیا ہے۔
چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نےاس مسئلے کے حل اور چھوٹے دریا میں صفائی کی غرض سے فوری طور پر ایک لاکھ روپیہ دیا جبکہ بجٹ بڑھنے کی صورت میں مزید رقم دینے کا وعدہ کیا تاکہ چھوٹے دریا میں بھی دریائے جہلم کے پانی کی روانی ہو اور کسانوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو۔
اس سلسلے میں چوہدری زبیر جمیل نے چھوٹے دریا کی صفائی کا کام شروع کرا دیا جس سے عوامی حلقوں میں چوہدری ناصر جاوید وڑائچ کے اقدام کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
