جہلم: سرکاری ملازمین کے وسیع تر مفاد میں ہمیں اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے، چوہدری راشد محمود گجر

جہلم: سرکاری ملازمین کے وسیع تر مفاد میں ہمیں اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے۔ چونکہ حکومت اسوقت سرکاری سکولوں کو پرائیوٹ کرنے جا رہی ہے جو غریب کے بچوں کے لیے بڑا خوفناک عمل ہے۔ پنشن رولز میں اصلاحات، مہنگائی کے تناسب میں تنخواہیں نہ بڑھانا، اشرافیہ کی مراعات نہ ختم کرنا، سرکاری ملازمین کی پنشن اور لیو ان کیشمنٹ پر کٹ لگانا، ائی ایم ایف کی شرائط ہم پر لاگو کرناوغیرہ، اسی طرح اور بھی ہمارے بنیادی حقوق سلب کرنے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار چوہدری راشد محمود گجر صدر پنجاب ٹیچر یونین جہلم نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگاہی کے تناسب سے تنخواہیں اور پینشنز میں اضافہ کیا جائے کیونکہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سرکاری ملازمین کا حق ہے، لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن وعدہ کے مطابق فی الفور واپس لیا جائے۔ پنشن گریجویٹی ودیگر مراعات میں کسی بھی قسم کی کٹوتی نامنظور گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت ادا کی جائے۔

اس موقع پرچیئرمین چوہدری شبیرحسین نے کہا کہ برابر سکیل میں سروس کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور الاؤنسز یکساں کیے جائیں دوسرے صوبوں کی طرح ٹائم سکیل دیاجائے۔

منظور حسین نظامی ضلعی جنرل سیکرٹری PTU کا کہنا تھا کہ ہاؤس رینٹ 2022 کے پے سکیل کے مطابق 60 فیصد تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق دیا جائےمیڈیکل الاؤنس کم از کم دس ہزار روپے ماہانہ کیا جائے۔

چوہدری افضال گجر میڈیا سیکرٹری نے کہاکہ صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے جس میں ڈاکٹر کی فیس چیک اپ ٹیسٹ آپریشن ودیگر سہولیات میسر ہوں۔ کنوینس الاؤنس روزانہ کم از کم ایک لیٹر پٹرول کے مساوی رقم دی جائے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو بلاتفریق تقرری کی تاریخ سے ریگولر کیا جائے اور نئی بھرتیاں ریگولر کی بنیاد پر کی جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button