جہلم میں کور کمانڈر منگلا کی طلباء و اساتذہ سے آپریشن بنیان المرصوص کے حوالے سے خصوصی نشست

جہلم: کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کی گورنمنٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم میں طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست ، طلباء سے آپریشن بنیان المرصوص کے اغراض و مقاصد، اس کے پس منظر اور اس کی کامیابیوں پر مفصل گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جہلم میں کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا نے گورنمنٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کالج کے طلباء اور اساتذہ سے ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اس نشست کا مقصد آپریشن بنیان المرصوص کے حوالے سے نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنا اور قومی سلامتی کے تناظر میں مسلح افواج کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔
@jhelumupdates جہلم میں کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کی طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #foryou #viralvideo #ISPR ♬ original sound – Jhelum Updates
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر منگلا نے اس موقع پر آپریشن بنیان المرصوص کے اغراض و مقاصد، اس کے پس منظر، اہم نکات اور اب تک کی کامیابیوں پر مفصل گفتگو کی۔انہوں نے پاکستان کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قومی سطح پر جاری سیکیورٹی آپریشنز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
نشست کے دوران طلباء نے کھل کر سوالات کیے اور قومی سلامتی سے متعلق امور میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا نے نوجوانوں کو ترغیب دی کہ وہ تعلیمی میدان میں کامیابی کے ساتھ ساتھ ایک با شعور اور ذمہ دار شہری کے طور پر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔
یہ نشست نہ صرف تعلیمی حوالے سے ایک معلوماتی موقع تھی بلکہ اس کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور ملک کی سلامتی کے لیے ان کی انتھک کوششوں سے روشناس کرانا بھی تھا۔



