سوہاوہ میں مویشی چوری کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

سوہاوہ میں مویشی چوری کرنے والے اشتہاری مجرم کو تھانہ سوہاوہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسامہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم رواں سال سے مویشی چوری کے مقدمہ میں تھانہ سوہاوہ پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا جس کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ سوہاوہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔



