کورٹ فیس ایکٹ میں ترامیم، 2 روپے کی ٹکٹ کی جگہ 500 روپے ٹکٹ کے نرخ مقرر

جہلم: حکومت پنجاب نے کورٹ فیس ایکٹ میں ترامیم کرتے ہوئے 2 روپے کی ٹکٹ کی جگہ 500 روپے ٹکٹ کے نرخ مقرر کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کورٹ فیس ایکٹ میں ترامیم کرتے ہوئے 2 روپے کے ٹکٹ کی جگہ 500روپے کے ٹکٹ لگانے کے احکامات جاری کردیئے۔ اب سائل درخواست دعویٰ پر کم سے کم 500 روپے کے ٹکٹ لگانے کاپابند ہوگا۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انصاف پہلے ہی ناپید ہے حکومت کے اس امر سے انصاف مزیدمہنگا ہو جائے گا، دادرسی کرنے والوں نے حکومت میں آنے سے قبل سہانے سپنے دکھائی اور انصاف آپ کی دہلیز پر مفت مہیاکرنے کے دعوے کئے برسراقتدار آنے کے بعد حکمرانوں نے عوام کی ناک میں دم کررکھا ہے اب عوام حکمرانوں کے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔



