پنڈدادنخان: پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا گمشدہ موبائل فون ڈھونڈ کر اس کے حوالے کر دیا

پنڈدادنخان: للِہ پولیس کا احسن اقدام، اوورسیز پاکستانی شہری کا گمشدہ موبائل فون ڈیوٹی پر معمور پولیس کانسٹیبل کو ملا جس پر للِہ پولیس نے شہری سے خود رابطہ کر کے موبائل فون اس کے حوالے کر دیا۔ اوور سیز پاکستانی شہری نے ایس ایچ او للِہ اوران کی ٹیم کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔



