جہلم میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جیولر قتل، ملزمان زیورات کا بیگ چھین کر فرار

جہلم میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے جیولر کو قتل کر دیا، ملزمان زیورات کا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ چوٹالہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک جیولر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان زیورات کا بیگ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ویران سڑک پر فیضان کو روک کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں فیضان جان کی بازی ہار گیا۔ واردات کے بعد ملزمان مقتول کا بیگ چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بیگ میں تقریباً 400 گرام زیورات اور دیگر ضروری اشیاء موجود تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button