پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، اقدامِ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے کارروائی کی۔ دورانِ تفتیش ملزم کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مجرم 2024 سے اقدامِ قتل کے مقدمہ میں اشتہاری تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، تاہم جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ مجرمان اشتہاری اور سنگین وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔



