دینہ اور گردونواح کے عوام کے لیے خوشخبری، فلو ویکسین کے لیے اسیسمنٹ کیمپ 26 ستمبر کو منعقد ہوگا

دینہ اور گردونواح کے عوام کے لیے فلو، نزلہ، زکام اور بخار سے محفوظ سردیوں کے حوالے سے اہم سہولت فراہم کرتے ہوئے معروف چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیرِ نگرانی عدیل کلینک جی ٹی روڈ دینہ میں فلو ویکسین کے لیے اسیسمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

فلو ویکسین کے لیے اسیسمنٹ کیمپ 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک منعقد ہوگا۔ اس کیمپ کا مقصد دینہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں کے شہریوں کو فلو ویکسین کے حوالے سے اسیسمنٹ اور ویکسین کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق دینہ شہر اور اس کے مضافات میں فلو کے لیے ویکسین دستیاب نہیں ہے، جس کے پیشِ نظر عدیل کلینک کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے فلو ویکسین اسیسمنٹ کیمپ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کیمپ میں 6 ماہ کی عمر سے لے کر بزرگ افراد تک کی اسیسمنٹ کی جائے گی، جبکہ ویکسین لگوانے کے خواہش مند افراد کو ویکسین لگوانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق کم قوتِ مدافعت رکھنے والے افراد کے لیے فلو ویکسین لگوانا خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ ان میں چھوٹے بچے، سکول اور کالج جانے والے بچے شامل ہیں، جنہیں روزانہ تعلیمی اداروں اور کمیونٹی میں میل جول کے باعث مختلف جراثیم کے ایکسپوژر کا سامنا رہتا ہے۔

اسی طرح ایسے بزرگ افراد بھی فلو ویکسین کے حوالے سے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں جنہیں کسی دائمی مرض کے باعث قوتِ مدافعت میں کمی کا سامنا ہوتا ہے۔ ان میں شوگر، بلڈ پریشر، گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا افراد اور کینسر کے مریض شامل ہیں، جن کے لیے فلو سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانا انتہائی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کو فلو، نزلہ، زکام اور بخار سے محفوظ سردیاں فراہم کرنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک عدیل کلینک میں منعقد ہونے والے فلو ویکسین اسیسمنٹ کیمپ میں شرکت کریں۔

یاد رہے کہ معروف چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک عدیل کلینک، نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک، جی ٹی روڈ دینہ پر مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button