سرائے عالمگیر میں چوری کی وارداتیں کرنے والے 4 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

سرائے عالمگیر پولیس نے چوری کی وارداتیں کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر فواد سلیم اور ان کی پولیس ٹیم نے خصوصی کارروائی کرکے چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سے 6موبائل فون،10ڈنڈے سگریٹ، ٹوٹیاں اور 15ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں محمد زبیر، محمد عرفان سکنائے مزنگ چونگی لاہور، احسان اللہ سکنہ جہلم اور سنی امجد سکنہ سرائے عالمگیر شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button