پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کرنل (ر) چوہدری غضنفر علی انتقال کر گئے

سوہاوہ: پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کرنل (ر) چوہدری غضنفر علی انتقال کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں سیری گھنیال میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کرنل (ر) مظہر کے بھائی، کرنل (ر) محمد تاج مرحوم کے بہنوئی، کرنل احتشام کے چچا جبکہ ماموش غضنفر کے والد تھے۔

نمازِ جنازہ کی امامت معروف مذہبی سکالر علامہ مولانا تمریز چشتی نے کرائی۔ جنازے میں سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری شخصیات، پاک فوج کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور شرکاء نے مرحوم کے درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

نمازِ جنازہ میں رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، رکن پنجاب اسمبلی سید رفعت محمود زیدی، سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین، چوہدری عمار فرخ، ڈاکٹر فضل الحق (فضلی)، چوہدری فوق شیرباز، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم چوہدری فخر رشید، چوہدری زاہد اختر، جنرل (ر) امتیاز، جنرل (ر) حمید، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرخان ملک ضمیر حسین اور صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ شیخ انیس احمد سمیت متعدد معزز شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر دھمیال فورم کی جانب سے مرحوم کی قبر پر چادر بھی چڑھائی گئی۔

نماز جنازہ شرکاء نے مرحوم کی ملکی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ سیکیورٹی اور انتظامی امور کے حوالے سے بھی تمام انتظامات عقیدت اور احترام کے ساتھ مکمل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button