جہلم پولیس کی ایک اور اہم کارروائی، منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

جہلم پولیس نے ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

تفصیل کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نبیل حسن نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 520 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version