جہلم میں چوری کی وارداتوں میں ملوث رادا گینگ کے 2 کارندے گرفتار

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس کی بڑی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث رادا گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا گجراں پولیس کی جانب سے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رادا گینگ کے 2 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کی۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل، 1 عدد موٹر اور دیگر مال مسروقہ برآمد کیا۔ برآمد شدہ سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 6 لاکھ 45 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ضلع جہلم میں متعدد چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button