للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے پر عید کے فوراً بعد زور و شور سے کام ہوگا، چوہدری فرخ الطاف

پنڈدادنخان: چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے پر خصوصی دلچسپی لی ہے، عید کے فوراً بعد زور و شور سے ڈیول کیرج وے کی تعمیر کا کام شروع ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے رہنما مسلم لیگ ن و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 چوہدری ناصر جاوید وڑائچ کی طرف سے دی گئی افطار ڈنر پارٹی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنڈدادنخان شہر میں ٹی ایم اے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے شہریوں پر لگائے گئے ٹیکس پر خصوصی نظر ثانی کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم سے میٹنگ کی جائے گی۔

رہنما مسلم لیگ ن وسابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے ن لیگی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور علاقے کی سیاسی سماجی وصحافتی شخصیات کے علاوہ دیگر تمام مکتب وفکر کے لوگوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا منشاء طور نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے۔

چوہدری ناصر واڑئچ نے تمام مہمانوں کی آمد پر بھرپور شکریہ ادا کیا، مولانا عبدالرحمٰن ضیاء نے ماہ رمضان کے متعلق بیان کیا۔ مفتی بشیر احمد کرم نے خصوصی دعا کروائی۔

افطار ڈنر پارٹی میں علاقے کی سیاسی سماجی وصحافتی شخصیات کے علاوہ دیگر تمام مکتب وفکر کے لوگوں میں چوہدری فرخ الطاف ایم این اے، چوہدری عابد اشرف جوتانہ سابق تحصیل ناظم، مفتی بشیر احمد کرم، حافظ مولانا ضیاء الرحمن، چوہدری عمار فرخ، شاہین ڈار، رہنما مسلم لیگ ن جہلم کرنل (ر) زاہد شیرازی، رہنما مسلم لیگ ن نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی سابق ایم این اے نے شرکت کی۔

افطار ڈنر میں طاہر محمود مرزا جہلمی، راجہ قاسم علی خان سابق چیئرمین ضلع کونسل، مہر فاروق حسنین نذر سابق چیئرمین، ملک مصدق حسنین اسلم سابق چیئرمین، حاجی منیر حسین معروف سماجی شخصیت وامیدوار چیئرمین کھیوڑہ ڈاکٹر سرفراز، حاجی عبیداللہ اعوان، مرزا ساجد کربلائی، ملک سعادت محمود اعوان، حکیم سید اختر علی شاہ بخاری، ملک اسرار سروبہ رہنما ٹیچر یونین نے شرکت کی۔

ملک فیصل عباس سابق چیئرمین کھیوڑہ، ملک زاہد سٹی صدر مسلم لیگ ن، حاجی محمد شاہد، چوہدری یامین باگڑی، سابق چیئرمین چوہدری سلیم باگڑی، شفقت بلال گوندل سابق چیئرمین یوسی ساؤوال، چوہدری عامر معروف بزنس مین، محترم پھپھرہ معروف بزنس مین و سماجی شخصیت، چوہدری طاہر عباس معروف بزنس مین و سالٹ ڈیلر، چوہدری محمد یونس گوندل، چوہدری زبیر جمیل جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پنڈدادنخان، چوہدری جنید سابق وائس چیئرمین یوسی درھریالہ جالپ نے افطار ڈنر میں شرکت کی۔

چوہدری مظفر سابق چیئرمین یوسی دھریالہ جالپ، راجہ کامران درھریالہ جالپ، ملک اسد اقبال جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ مسلم لیگ ن، محمد شکیل احمد، شاہد بٹ، عثمان خان، اشفاق گوندل، میاں اطہر عمران، ملک باصر کھوکھر، راجہ محمود سابق چیئرمین یوسی دولت پور، چوہدری نذیر مارتھ پننوال، چوہدری نعیم پنڈی سید پور، چوہدری زاہد جنجوعہ ٹیپو، چوہدری انتظارالحق سابق کونسلر پنڈدادنخان، افضل بٹ سابق کونسلراور ان کے علاوہ علاقے بھر سے سیاسی سماجی و صحافتی اور دیگر تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button