پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مقررین

جہلم: یومِ قائداعظم محمد علی جناح کے موقع پر المرکز کونسل جہلم کے زیر انتظام اور کیمونٹی ڈویلیمنٹ کونسل (سی ڈی سی) رجسٹرڈ جہلم کے اشتراک سے ایک شاندار پروگرام الحقیق ہال میں منعقد کیا گیا۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب، سابق تحصیل ناظم جہلم، جبکہ دیگر مہمانِوں میں زاہد حسین بٹ، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جہلم،عارف کریم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور صدر حمزہ بیگ ویلفئیر سوسائٹی توصیف بیگ شامل تھے۔

پروگرام کی صدارت فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز گولڈ میڈلسٹ نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔

چیئرمین آدب و ثقافت میجر (ر) زرغون گل خان نے تمام مرحومین کے لیے دعا کی، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔

چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب اور دیگر مقررین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور ہم اس کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

پروگرام کے آخر میں جہلم میں رفاہی کام کرنے والی مختلف تنظیموں کو تعریفی سرٹیفکیٹس، نقد انعامات اور شیلڈز پیش کی گئیں اور اس کے بعد قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button