ملک بھر کی طرح پنڈدادنخان میں بھی یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے

پنڈدادنخان میں یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے، نوازش شہید اور دیگر پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان کی طرح ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں بھی یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے، ضلع بھر میں ایک درجن سے زائد مقامات پر تقاریب کا انعقاد ہوا۔

پنڈ دادنخان میں نوازش شہید یادگار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایچ او راجہ ضمیر حسین کی قیادت میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ سول سوسائٹی کے افراد اور پولیس ملازمین نے موم بتیاں جلا کر نوازش شہید اور پولیس کے دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بعد ازیں شہداء کے لیے دعا کرائی گئی۔

Exit mobile version