دینہ کے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر کو 7 سال قید اور اور جرمانے کی سزا

دینہ: عدالت نے تھانہ دینہ میں درج منشیات کے مقدمہ نمبر 573/24 بجرم CNSA 9(2)6 کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم مشتاق احمد کو 7 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
ملزم مشتاق احمد کو سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے جدید تفتیشی طریقہ کار اپناتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور مقدمے کا مکمل چالان ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کی مؤثر پیروی کے نتیجے میں عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا دی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔
انہوں نے اس کامیابی پر پولیس کی انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔



