سوہاوہ: دوسری سالانہ جشنِ نیزہ بازی بڑاگواہ کے کامیاب انعقاد پر چوہدری افضال بھاٹی کی جانب سے انتظامیہ کمیٹی کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی، سماجی اور مقامی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے خصوصی شرکت کی اور جشنِ نیزہ بازی کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر بانی جشنِ نیزہ بازی بڑاگواہ راجہ محسن عظیم، راجہ قیصر کیانی، شکیل کھٹانہ، راجہ شیراز کیانی، چوہدری قیوم، راجہ عمیر، راجہ کاظم کلیم، راجہ رؤف کیانی، چوہدری محسن بھاٹی، مرزا رفاقت، ماسٹر عرفان اور دیگر مقامی معززین بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران شرکاء نے جشنِ نیزہ بازی کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ثقافتی اور روایتی کھیل نوجوان نسل کو اپنی روایات اور ثقافت سے جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مقررین نے روایتی کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیزہ بازی جیسے تاریخی کھیلوں کی سرپرستی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ثقافتی ورثے کو زندہ رکھا جا سکے۔
