پولیس خدمت مرکز جہلم میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والا مجرم اشتہاری گرفتار

جہلم: پولیس خدمت مرکز جہلم میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والا مجرم اشتہاری دھر لیا گیا۔
پولیس حکا م کے مطابق زاہد رسول کا ریکارڈ چیک کرنے پر مذکورہ اشتہاری مجرم نکلا، مجرم اشتہاری چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں سال 2012 سےبہاؤلنگر پولیس کومطلوب تھا۔
جہلم پولیس نے مجرم اشتہاری کو فوراً گرفتار کر کے تھانہ سٹی منتقل کر دیا، مجرم اشتہاری کو آئندہ بعد کارروائی ضابطہ حوالہ متعلقہ پولیس ضلع بہاؤلنگر کیا جا رہا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے جرائم کا خاتمہ اور ملزمان کی گرفت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ڈی پی او جہلم نے پولیس خدمت مرکز کے عملہ کو فوری کارروائی پر شاباش دی۔



